اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپانچ سالہ وقفے کے بعد چین کے شی زانگ میں بھارتی زائرین...

پانچ سالہ وقفے کے بعد چین کے شی زانگ میں بھارتی زائرین کی یاترا دوبارہ شروع

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کے شہر لہاسا میں شہری پوٹالہ محل سکوائر کادورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا)بھارت سے یاتریوں کا ایک قافلہ چین کے جنوب مغربی خودمختار علاقے شی زانگ  پہنچا، جس کے ساتھ ہی  5 سال کے وقفے کے بعد خطے میں گانگ رین پوچھے پہاڑ اور ماپام یون تسو جھیل کی زیارت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

39 بھارتی یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ جمعہ کے روز ناتھو لا پاس کے ذریعے چین میں داخل ہوا۔ یہ قافلہ 12 روزہ سفر کے دوران ہندو مت اور بدھ مت کے مقدس مقامات گانگ رین پوچھے پہاڑ اور ماپام یون تسو جھیل کی یاترا کرے گا۔

پہلی بار چین آنے والی 68 سالہ دامینا بندیا نے کہا کہ یہ پہاڑ میرے لئے مقدس مقام ہے۔ چین اور بھارت پڑوسی ہیں اور یہاں کے تمام لوگ بہت خوش اخلاق اور مدد کرنے والے ہیں۔

بھارتی یاتریوں کے لئے شی زانگ میں ان دونوں مقامات کی یاترا 2020 میں  معطل کردی گئی تھی۔ رواں برس 28 اپریل کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے دوطرفہ معاہدے  کے تحت گرمیوں میں ان مقامات کی یاترا کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گانگ رین پوچھے پہاڑ اور ماپام یون تسو جھیل تبتی بدھ مت اور ہندو مت سمیت متعدد مذاہب کے ماننے والوں کے لئے "مقدس پہاڑ اور جھیل” ہیں۔ گو نے کہا کہ یہ یاترا چین اور بھارت کے درمیان ثقافتی اور لوگوں کے درمیان تبادلے کا ایک اہم حصہ ہیں۔

خارجہ امور کے علاقائی دفتر کے مطابق بھارتی یاتریوں کا دوسرا قافلہ 25 جون کو ناتھو لا پاس کے ذریعے چین میں داخل ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!