چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر دا ژو میں بچے پرائمری سکول میں رقص کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے نابالغوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کے لئے منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کا مقصد ان کی صحت مند نشوونما کو یقینی بنانا ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس اقدام میں 5 شعبوں پر مشتمل 15 اقدامات کی تفصیل دی گئی ہے۔ ان میں صنعت میں خود ساختہ نظم و ضبط کو فروغ دینا اور نابالغوں کی جسمانی و ذہنی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی مصنوعات اور خدمات کی تیاری شامل ہے۔
منصوبے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نابالغوں کی ذاتی معلومات کی پروسیسنگ کے ضوابط کو واضح کیا جائے اور ذاتی معلومات، اصلاح اور حذف سے متعلق درخواستوں کے لئے ہموار ذرائع قائم کئے جائیں۔
وزارت 2022 سے نابالغوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لئے خصوصی پروگرام تیار کر رہی ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سیکٹرز پر مرکوز ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link