اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور نیوزی لینڈ کو تعاون پر زیادہ توجہ دینی چاہیے، چینی...

چین اور نیوزی لینڈ کو تعاون پر زیادہ توجہ دینی چاہیے، چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن سے ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی تعلقات میں تعاون کو زیادہ اہمیت دیں۔

صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد گزشتہ 50 سے زائد برسوں سے چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات ہمیشہ مغربی ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کی صف اول میں شامل رہے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ چین-نیوزی لینڈ جامع تزویراتی شراکت داری اپنے دوسرے عشرے میں داخل ہو چکی ہے۔ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ اس شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں اور اسے دونوں عوام کے لئے زیادہ فائدہ مند بنائیں۔

شی نے زور دیا کہ چین اور نیوزی لینڈ کو دوطرفہ تعلقات میں تعاون کو مرکزی حیثیت دینی چاہیے، ایک دوسرے کی تکمیلی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ دونوں ممالک کو تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو گہرا کرنا چاہیے اور سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت، موسمیاتی تبدیلی اور بنیادی شہری سہولیات جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کرنے چاہئیں۔

چینی صدر نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تعلیم، ثقافت، نوجوانوں اور غیر سرکاری و مقامی سطح پر تبادلوں کو مضبوط بنائیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!