اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا صارفین کیلئے پرانی اشیاء کے بدلے نئی خریداری پر مالی...

چین کا صارفین کیلئے پرانی اشیاء کے بدلے نئی خریداری پر مالی مدد جاری رکھنے کا فیصلہ

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر لے شان میں صارفین موبائل فون کی دکان پر موبائل فون دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اشیائے صرف کے تبادلے کے قومی پروگرام کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ 2025 کے دوران حکومتی سبسڈی کی ادائیگی جاری رکھنے کے لئے فنڈنگ جاری رہے۔

یہ پروگرام ملک کی مجموعی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے جس میں ملکی صارفین کی کھپت کو فروغ دینا، صارفین کو گھریلو آلات اور گاڑیوں جیسی پرانی اور فرسودہ مصنوعات کو نئے اور زیادہ موثر ماڈلز سے تبدیل کرنے کی ترغیب دینا شامل ہے۔

مرکزی حکومت نے 2025 میں اس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے مقامی حکام کی مدد کرنے کی غرض سے 300 ارب یوآن (41.84 ارب امریکی ڈالر) کے ٹریژری بانڈز مختص کئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت دوگنا زیادہ ہیں۔ جنوری اور اپریل میں مرکزی فنڈنگ کی 162 ارب یوآن کی 2 قسطیں پہلے 6 ماہ کے عملدرآمد کے لئے جاری کی گئی تھیں جبکہ جولائی اور اکتوبر میں مزید فنڈز مختص کئے جائیں گے تاکہ سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی کا احاطہ کیا جا سکے۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ایک اہلکار نے کہا کہ فی الحال سالانہ سبسڈی بجٹ کا تقریباً نصف استعمال ہو چکا ہے جو کہ ہماری توقعات کے عین مطابق ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!