اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتوقع ہے امریکہ چینی طلبہ سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیانات پر...

توقع ہے امریکہ چینی طلبہ سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیانات پر عملی اقدامات کرے گا، چین

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین امید رکھتا ہے کہ امریکہ صدر ٹرمپ کے ان بیانات پر عمل کرے گا جن میں انہوں نے چینی طلبہ کو امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے خوش آمدید کہا تھا۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین تعلیمی تعاون کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کرتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ امریکہ صدر ٹرمپ کے ان بیانات پر عمل کرے گا جن میں انہوں نے چینی طلبہ کو امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے خوش آمدید کہا تھا۔

ترجمان گوجیاکن نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں ایک متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ چین ان معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین-امریکہ تعلیمی تعاون دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ صدر ٹرمپ کے ان بیانات پر عمل کرے گا جن میں چینی طلبہ کو خوش آمدید کہا گیا تھا اور امریکہ میں چینی طلبہ اور محققین کے قانونی اور جائز حقوق و مفادات کا موثر تحفظ کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!