میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی حملے سے بیرسبع کا ٹیکنالوجی سنٹر تباہ ہوگیا،میزائل گرنے سے ٹیک ٹاؤر میں آگ بھڑک اٹھی،اسرائیلی فوج نےاعتراف کیا ہےکہ ہمارا دفاعی نظام ایرانی میزائل کا راستہ نہ روک سکا۔
اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام غیر موثر ہوتا جارہا ہے۔
اسرائیل پر ہونے والے نئےحملوں پر ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے پیغام میں کہا صیہونی دشمن کو سزا دینے کا سلسلہ جاری ہے،ابھی اسی وقت ہم صیہونی دشمن کو سزا دے رہے ہیں۔
دوسری جانب میڈیا بریفنگ کےدوران ترجمان وائٹ ہاؤس نےکہا کہ ایران کو ایٹم بم بنانے کےلیےصرف رہبرِ اعلیٰ کے ایک فیصلے کی ضرورت ہے،ایٹمی ہتھیار کی تیاری مکمل ہونے میں چند ہفتے لگیں گے۔
ترجمان نےکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔ ایران معاہدہ کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ایران جنگ میں فوجی مداخلت کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔
