اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانحکومت کا چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا...

حکومت کا چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

چینی کی قیمت میں کمی کیلئے حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم نے گزشتہ روز قیمتوں میں مصنوعی اضافے کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی تھی، ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!