اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایران۔اسرائیل جنگ بندی اور تنازع کو ختم کرنا فوری ترجیح ہے، چینی...

ایران۔اسرائیل جنگ بندی اور تنازع کو ختم کرنا فوری ترجیح ہے، چینی وزیر خارجہ

ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیلی حملوں کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔یہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر حملہ ہے اور خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی سے ان کی درخواست پر ٹیلیفونک گفتگو میں زور دیا کہ چین ہمیشہ تمام تنازعات کے پرامن حل کا حامی رہا ہے۔

وانگ نے کہا کہ جنگ بندی اور تنازع کو ختم کرنا فوری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین عمان سمیت 21 عرب اور اسلامی ممالک کی جانب سے اسرائیل-ایران تنازع پر جاری کردہ مشترکہ بیان کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ عرب اور اسلامی ممالک متحد رہیں گے اور امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ چین عمان اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ جیسے پلیٹ فارمز پر تعمیری کردار ادا کرے گا تاکہ اس تنازع کا خاتمہ ہو اور مشرق وسطیٰ میں امن بحال کیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!