روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں لوگ 27 ویں سینٹ پیٹرز برگ بین الاقوامی اقتصادی فورم کے نمائشی ہال میں داخل ہو رہے ہیں-(شِنہوا)
ماسکو(شِنہوا)روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) اور ‘چی فا’ نامی بی 2 بی ڈیجیٹل ٹریڈ پلیٹ فارم، جو چین نے روس-چین راہداری کے تحت قائم کیا، نے سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم (ایس پی آئی ای ایف) میں تزویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے کا مقصد سرحد پار ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینا اور دوطرفہ تجارت کو وسعت دینا ہے۔
فورم کے موقع پر ہونے والے تعاون کے معاہدے کا مقصد ٹیکنالوجی کی ہم آہنگی کے ذریعے تجارتی عمل کو جدید بنانا ہے۔ فنڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آر ڈی آئی ایف اور روس-چین بی 2 بی ڈیجیٹل تجارتی پلیٹ فارم چی فا نے ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دینے اور دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے کے لئے شراکت داری پر اتفاق کیا ہے۔
آر ڈی آئی ایف کے مطابق، چی فا کے ساتھ یہ شراکت داری تجارتی عمل کو ہموار کرنے ، شفافیت بڑھانے اور کاروباروں کی آپریشنل صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے مصنوعی ذہانت پر مبنی حل بروئے کار لائے گا۔ اس سے مصنوعات کے تنوع میں اضافہ اور لاگت میں کمی متوقع ہے جو دوطرفہ تزویراتی مقاصد کے مطابق تجارتی ترقی کو تیز کرنے کے اہم عوامل ہیں۔
آر ڈی آئی ایف کے سی ای او کیریل دمیتری یوف نے بیان میں کہا کہ چین روس کے ساتھ تجارتی حجم میں سرفہرست ہے جہاں مضبوط ای-کامرس نظام پہلے ہی موجود ہے۔ آر ڈی آئی ایف کی جانب سے چین-روس کاروباری اداروں کو مارکیٹ تک رسائی کے لیے آر ڈی آئی ایف کی کوششیں، چی فا کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے، سرحد پار ڈیجیٹل تجارت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی۔
28واں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم اس سال 18 سے 21 جون تک ہو رہا ہے جس میں 100 ممالک اور خطوں سے 100 سے زائد مندوبین شریک ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link