اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا خلائی پروگرام وسیع بین الاقوامی تعاون کے لئے بڑا پلیٹ...

چین کا خلائی پروگرام وسیع بین الاقوامی تعاون کے لئے بڑا پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے

چین کے انسان بردار خلائی پروگرام سے وابستہ ماہرین نے کہا ہے کہ ملک کی خلائی کوششیں وسیع بین الاقوامی تعاون کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے ماہرین نے کہا ہے کہ ملک کی خلائی کوششیں وسیع بین الاقوامی تعاون کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہیں۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارےکے جنرل ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لی یِنگ لیانگ نے ریاستی کونسل کے دفتر برائے اطلاعات کی ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چین کے خلائی سٹیشن سے زندگی کی ابتدا، کائنات کے ارتقا اور مادے کی ساخت جیسے بنیادی اور جدید دور کے مسائل سے متعلق اہم دریافتوں کی توقع ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے 4 ماہرین اور ایک خلاباز نے پروگرام کے بارے میں اپنی کہانیوں اور خیالات کا اظہار کیا۔

انسان بردار خلائی پروگرام کے لینڈنگ سائٹ سسٹم کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر سن وے نے کہا کہ چین انسانی خلائی سرگرمیوں کے لئے مزید وسائل فراہم کرنے کی خاطر مزید زمینی ٹی ٹی اینڈ سی (ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اور کمانڈ) سٹیشنز تعمیر اور ٹی ٹی اینڈ سی سیٹلائٹس تیار کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!