اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ڈیجیٹل آر ایم بی کے لئے بین الاقوامی آپریشن سنٹر قائم...

چین ڈیجیٹل آر ایم بی کے لئے بین الاقوامی آپریشن سنٹر قائم کرے گا

چین کے مرکزی بینک کے گورنر پان گونگ شینگ نے کہا ہے کہ ملک ڈیجیٹل آر ایم بی کے لئے بین الاقوامی آپریشن سنٹر قائم کرے گا-(شِِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک کے گورنر پان گونگ شینگ نے کہا ہے کہ چین ڈیجیٹل آر ایم بی کے لئے بین الاقوامی آپریشن سنٹر قائم کرے گا۔

پان گونگ شینگ نے چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ہونے والے لوجیا ژوئی فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا کہ اس مرکز کا مقصد ڈیجیٹل فنانس میں اختراع کی حمایت کرتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہے۔

یہ اقدام پان کے اعلان کردہ ان 8 نئے اقدامات میں شامل ہے جو چین کے اہم مالیاتی مرکز شنگھائی میں نافذ کئے جائیں گے۔

پان گونگ شینگ نے مزید بتایا کہ انٹربینک مارکیٹ کے لئے ایک ٹرانزیکشن رپورٹنگ ریپوزٹری بھی قائم کی جائے گی جو بانڈز، کرنسیوں اور ماخوذ مالیاتی معاہدوں جیسی ذیلی منڈیوں میں لین دین کا ڈیٹا جمع کرے گی تاکہ معاشی پالیسی سازی اور مالیاتی نگرانی کی معاونت کی جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک ذاتی کریڈٹ رپورٹنگ ایجنسی قائم کی جائے گی جو مالیاتی اداروں کو متنوع اور موزوں کریڈٹ مصنوعات فراہم کرے گی جس سے چین کے سماجی کریڈٹ نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

پان نے کہا کہ (شنگھائی) پائلٹ فری ٹریڈ زون کے لِن گانگ خصوصی علاقے میں بیرونی تجارتی فنانس میں اصلاحات کے لئے آزمائشی پروگرام شروع کیا جائے گا جو نئے کاروباری اصولوں کے ذریعے شہر کی آف شور تجارت کو فروغ دے گا۔

دیگر اقدامات میں کمپنیوں کے لئے مالیاتی ذرائع میں وسعت کی خاطر فری ٹریڈ آف شور بانڈز کا قیام اور سرحد پار تجارت اور کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری میں سہولت کاری کی غرض سے آزاد تجارتی اکاؤنٹ نطام کو بہتر بنانا شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!