پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچائنہ افریقہ نمائش تجارتی روابط اور عوامی تعلقات کے فروغ کا ذریعہ...

چائنہ افریقہ نمائش تجارتی روابط اور عوامی تعلقات کے فروغ کا ذریعہ بن گئی

چین کے وسطی صوبہ ہونان کے دارالحکومت چھانگ شاہ میں چوتھی چین افریقہ اقتصادی و تجارتی نمائش جاری ہے۔

اس 4 روزہ ایونٹ میں چین اور افریقہ کی تقریباً 4700 کمپنیاں اور 30 ہزار سے زائد لوگ شرکت کر رہے ہیں۔

جیسے جیسے چین اپنی اعلیٰ سطح کی کھلے پن کی پالیسی کو آگے بڑھا رہا ہے، زیادہ سے زیادہ افریقی مصنوعات کے لئے چین کی منڈی تک رسائی آسان  ہو رہی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): عادل العربی، چین میں تیونس کے سفیر

"میرے خیال میں یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں نہ صرف افریقی مصنوعات کی نمائش ممکن ہے بلکہ انہیں چین کی منڈی تک رسائی بھی دی جا سکتی ہے۔ چین کی منڈی بہت بڑی ہے۔ اس میں بہت زیادہ کھلا پن ہےاور یہ بے حد متنوع بھی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): الزبتھ اوفوسو ایڈجر، وزیر تجارت، زرعی کاروبار و صنعت، جمہوریہ گھانا

"چین نے نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چین نے ثابت کیا ہے کہ افریقہ اس کا دوست ہے۔ یہ بات بھی بالکل واضح ہے کہ تمام افریقی ممالک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔”

یہ نمائش چین اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت کے علاوہ پیشہ ورانہ تعلیم، مہارتوں کی تربیت اور عوامی سطح پر تعلقات کو بھی فروغ دے رہی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): چکوو چماراؤگے اوبیورا، دفتر وزیر مملکت، نائیجیریا

"ہم اب چین سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔ میں خود اس وقت ایک پروگرام میں شریک ہوں جو یہاں چین میں چل رہا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): لینڈزون زو آریان نیسٹر، قومی ادارہ برائے فنی تربیت، جمہوریہ گیبون

"چین نے ہمارے ملک میں مخصوص صنعتی شعبوں کے 3 بڑے تربیتی  سکول قائم کئے ہیں۔ اس شعبے میں ہم اساتذہ کی تربیت اور دیگر حوالوں سے مزید خصوصی تعاون چاہتے ہیں۔ اقتصادی لحاظ سے دیکھا جائے تو چین نہایت متحرک ملک ہے جو گیبون کا  معاون بھی ہے۔میری رائے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ  تعاون چاہئے۔ ہم عوامی سطح پر بھی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ چین ہر چیز بانٹنے کے لئے تیار ہے۔ چین نے یہ سفر  کہاں سے شروع کیا تھا اور اب اس مقام تک کیسےپہنچا ہے۔”

چھانگ شا، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پوائنٹس آن سکرین:

چوتھی چین افریقہ اقتصادی و تجارتی نمائش چھانگ شا میں جاری

چین اور افریقہ کی 4700 سے زائد کمپنیاں 4 روزہ ایونٹ میں شریک ہیں

نمائش میں مختلف ممالک کی مصنوعات، موسیقی، ثقافت اور فنی مہارتیں پیش کی جا رہی ہیں

افریقی مندوبین نے چین کے تعاون کو سراہا اور تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا

پیشہ ورانہ تعلیم اور فنی مہارتوں میں چین افریقہ تعاون خوش آئند ہے

چین افریقی ممالک کے ساتھ علم اور تجربے کے تبادلے کا عزم رکھتا ہے

نمائش نے عوامی رابطوں اور ثقافتی ہم آہنگی کو نئی سمت دی ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!