سربیاکے شہر بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز میں گوانگ ژو کینٹنیز اوپیرا طائفہ کی ایک فنکارہ اپنے فن کامظاہرہ کررہی ہے-(شِنہوا)
بلغراد(شِنہوا)سربیا کے شہر بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز میں چین-سربیا دوستی کے 70 سال مکمل ہونے کا جشن منایا گیا جس میں روایتی چینی اوپیرا اور موسیقی کامظاہرہ کیا گیا اور ثقافتی مرکز شرکاء کی زبردست تالیوں سے گونج اٹھا۔
تقریب کا عنوان”شاہراہ ریشم کی گونج، لازوال اوپیرا کی صدائیں” تھا، جس میں گوانگ ژو کینٹنیز اوپیرا طائفہ کے فنکاروں نے "وادی کامحاصرہ، پھولوں کی شہزادی اور جلتی ہوئی اگربتی کی کہانی” جیسے کینٹنیز اوپیرا کلاسکس کے اقتباسات پیش کئے۔ پروگرام میں سازوں کی انفرادی دھنیں، لمبی آستینوں کا رقص، مارشل آرٹس کا مظاہرہ اور سربیا کے قومی ثقافتی گروپ "کولو” کی خصوصی مہمان پرفارمنس بھی شامل تھی۔
چین تھیٹر آرٹس سنٹر کی ڈائریکٹر لی شیاؤچھنگ نے اس تبادلہ کو محض ایک بھرپور فنکارانہ ضیافت سے کہیں زیادہ قرار دیا۔
