چینی صدر شی جن پھنگ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے موقع پر ازبک صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)
آستانہ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور ازبکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تجارت کو آزاد بنانے اور سہولت کاری کے لئے مزید اقدامات متعارف کروائیں۔
قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے موقع پر ازبک صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ سال ان کی اور مرزایوف کی بیجنگ اور آستانہ میں 2 مرتبہ ملاقات ہوئی جن میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے حکمت عملی وضع کی گئی۔
چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون نے ہمہ جہت توسیع اور بھرپور ترقی کی مثبت صورتحال ظاہر کی ہے۔
شی نے کہا کہ چین ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ بنانے، نظم و نسق کے تجربات کا تبادلہ کرنے، باہمی مفاد اور باہمی فائدہ مند تعاون کے مزید منصوبے نافذ کرنے کے لئے ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔چین دونوں ممالک کی ترقی کو فروغ دینے اور ایک زیادہ ٹھوس اور متحرک مشترکہ مستقبل کے حامل چین-ازبکستان معاشرے کی تشکیل کے لئے بھی کام کرنے کو تیار ہے۔
ازبک صدر مرزایوف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ صدر شی عالمی سطح کے ممتاز مدبر ہیں جنہوں نے موثر داخلی و خارجی پالیسیوں کے نفاذ میں چین کی رہنمائی کی۔ انہوں نے اقتصادی و سماجی ترقی میں اہم پیش رفت کو فروغ دیا اور آج چین کی معیشت عالمی معیشت کا اہم محرک بن چکی ہے۔
مرزایوف نے کہا کہ چین کی شمولیت کے بغیر کوئی عالمی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔
ازبک صدر نے کہا کہ ازبکستان چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ ازبکستان اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے چین کی طویل مدتی بے لوث حمایت کو سراہتا ہے اور ایک چین کے اصول پر ثابت قدمی سے کاربند رہے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link