پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینغیر ملکی پُر اثر شخصیات کی نظر میں چین ایک متحرک اور...

غیر ملکی پُر اثر شخصیات کی نظر میں چین ایک متحرک اور جدید ملک ہے

چین کی انٹرنیٹ تہذیبی کانفرنس چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں اختتام پذیر ہوئی ہے۔

‘آن لائن مثبت توانائی کو فروغ دینے اور دورِ حاضر کے نئے رجحانات اپنانے’ کے موضوع پر منعقدہ اس دو روزہ کانفرنس میں آن لائن سماجی تنظیموں اور انٹرنیٹ کمپنیوں کے سربراہان، ماہرین، انٹرنیٹ سیلیبریٹیز اور طلبہ نے شرکت کی ہے۔

چین نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے ویزا، ادائیگی کے طریقوں اور رہائش کو آسان بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ملک نے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا عمل بھی آسان بنا دیا ہے تاکہ سیاحوں کے لیے خریداری کا تجربہ بہتر بنایا جا سکے۔

غیر ملکی سیاح اور ٹریول بلاگرز چین کو دریافت کرنے اور اپنے تجربات آن لائن شیئر کرنے کے مواقع بھرپور انداز میں استعمال کر رہے ہیں۔ بعض نے عام چینی شہریوں کی روزمرہ زندگی کو سمجھنے کے لیے مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ژانگ یوان، ایگزیکٹو ایڈیٹر ان چیف، ریڈ نوٹ

"ہم محض عام لوگ ہیں جو زمین کے دو مختلف حصوں میں رہتے ہیں۔ اگرچہ یہ پوسٹس عام لگتی ہیں، لیکن یہ درحقیقت ہمارے وقت کی قیمتی جھلکیاں ہیں۔ خصوصاً آج کی دنیا میں جہاں عالمی روابط کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، ہم خلوص اور تجسس کے ذریعے ایک دوسرے کو سمجھنے اور دوستی کے پل بنا رہے ہیں۔”

چین میں آنے والی سیاحت کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں چین میں غیر ملکی سیاحوں کے تقریباً 73 لاکھ 70 ہزار دورے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جو سال بہ سال 39.2 فیصد کا اضافہ ظاہر کر رہے ہیں۔

آن سکرین ٹیکسٹ:

ہیفے میں چین کی انٹرنیٹ تہذیبی کانفرنس دو روزہ   کا اختتام ہو گیا

کانفرنس کا موضوع آن لائن مثبت توانائی کو فروغ دینا اور نئے رجحانات اپنانا تھا

انٹرنیٹ کمپنیوں کے سربراہان، ماہرین اور طلبہ نے کانفرنس میں حصہ لیا

چین نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے ویزا، ادائیگی اور رہائش کے طریقے آسان کر دیے ہیں

روانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا عمل آسان بنا کر سیاحوں کے خریداری کے تجربے کو بہتر بنایا گیا ہے

غیر ملکی سیاح اور ٹریول بلاگرز چین کی مقامی زندگی آن لائن سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں

 دنیا میں خلوص اور تجسس کے ذریعے دوستی کے پل بنائے جا رہے ہیں

2025 کی پہلی سہ ماہی میں چین میں غیر ملکی سیاحوں کے دوروں میں 39.2 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا

ہیفے، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!