اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی زرمبادلہ مارکیٹ میں مئی کے دوران استحکام، سرمایہ کاری میں نمایاں...

چینی زرمبادلہ مارکیٹ میں مئی کے دوران استحکام، سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر لینی کے ایک بینک میں ایک کیشیئر کی امریکی ڈالر اور رین من بی (آر ایم بی) کے نوٹوں میں سے  ڈالر کا  ایک نوٹ چننے کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کا کہنا ہے کہ چین کی زرمبادلہ مارکیٹ نے مئی میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس دوران سرحد پار سرمائے کی خالص آمد ریکارڈ کی گئی۔

انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ چین کے غیر بینکاری شعبوں، جن میں ادارے اور افراد شامل ہیں، نے 33 ارب امریکی ڈالر کی خالص سرحد پار سرمایہ آمد ریکارڈ کی۔

انتظامیہ کے نائب سربراہ لی بن نے کہا کہ اشیاء کی تجارت سے متعلق سرحد پار سرمائے کی خالص آمد ایک بلند سطح پر برقرار رہی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے گزشتہ ماہ کے مقابلے میں چینی سٹاکس میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا۔

لی نے کہا کہ خدمات کی تجارت اور بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری جیسے شعبوں سے متعلق خالص سرمایہ کا اخراج عمومی طور پر مستحکم رہا۔

مئی میں بینکوں کے ذریعے کی جانے والی زرمبادلہ کی خریداری 192.7 ارب امریکی ڈالر رہی جبکہ فروخت کا حجم 181.4 ارب امریکی ڈالر رہا۔

لی نے کہا کہ مارکیٹ کی توقعات مستحکم رہیں اور بینکوں نے زرمبادلہ کے لین دین میں اضافی خالص آمد ریکارڈ کی۔

لی نے کہا کہ چین کی معیشت مستحکم طور پر کام کر رہی ہے اور ترقی کی مضبوط رفتار ظاہر کر رہی ہے جو زرمبادلہ مارکیٹ کی پائیدار کارکردگی کے لئے مسلسل مضبوط سہارا فراہم کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!