اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ دیگر ممالک پر دباؤ ڈال کر کسی ایک جانب کھڑا ہونے...

امریکہ دیگر ممالک پر دباؤ ڈال کر کسی ایک جانب کھڑا ہونے پر مجبور کرنا بند کرے،چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین پانامہ سمیت ہمیشہ لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ اور بالادستی، غنڈہ گردی اور غیر ملکی مداخلت کی مخالفت میں ان کی حمایت کرتا رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے آزادی و خود مختاری برقرار رکھنے اور بالادستی،غنڈہ گردی اور غیر ملکی مداخلت کی مخالفت میں ہمیشہ پانامہ سمیت لاطینی امریکہ اور کیربین ممالک کی حمایت کی ہے۔

ترجمان گوجیاکن نے یہ تبصرہ ان اطلاعات کے جواب میں کیا جن میں کہا گیا تھا کہ پاناما میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ امریکہ پاناما کے ساتھ مل کر امریکی ٹیکنالوجی کے حامل 7 نئے مواصلاتی ٹاورز نصب کرے گا جو چینی کمپنی ہواوے کے آلات کی جگہ لیں گے۔ پانامہ کے صدر جوز راؤل مولینو نے امریکی سفارتخانے پر زور دیا کہ وہ پانامہ کی حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر عوامی بیانات دینے سے گریز کرے۔

معمول کی پریس بریفنگ کے دوران گوجیا کن نے کہا کہ امریکہ طویل عرصے سے لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک میں نگرانی اور سائبر حملے کرتا آیا ہے جس کے نصف مغربی کرہ پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور وہاں کے ممالک خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کرتے ہوئے ہمیشہ باہمی احترام، مساوات، باہمی فائدے، کھلے پن، شمولیت اور باہمی کامیابی کے اصولوں پر عمل کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین کبھی اثر و رسوخ کے دائرے قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے نہ جغرافیائی سیاسی مقابلے میں ملوث ہوتا ہے اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کو دباؤ میں لا کر کسی کا ساتھ دینے پر مجبور کرتا ہے۔

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کسی کا صحن نہیں ہیں۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور تکنیکی امور کو سیاسی رنگ دینا بند کرے، دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت اور ان کی خودمختاری اور آزادی کو نقصان پہنچانا بند کرے۔ امریکہ دیگر ممالک پر چین سے تعاون ختم کرنے یا کسی فریق کا ساتھ دینے کے لئے دباؤ ڈالنا بند کرے اور اس کے بجائے علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے پر توجہ دے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!