عابد جان کے صنعتی علاقے "پی کے 24 انڈسٹریل پارک” میں قائم چین کے تعاون سے تعمیر کردہ کوکو پروسیسنگ کمپلیکس رواں ماہ باضابطہ طور پر حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
تقریباً 21 ہیکٹر رقبے پر محیط یہ جدید کمپلیکس سالانہ 50 ہزار ٹن کوکو پروسیس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ اس میں 1 لاکھ 40 ہزار ٹن کوکو ذخیرہ کرنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔
یہ آئیوری کوسٹ کا پہلا ریاستی ملکیت کا جدید کوکو پروسیسنگ پلانٹ ہے جس سے نہ صرف مقامی سطح پر کوکو کی پروسیسنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کو عالمی کوکو ویلیو چین میں مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (فرانسیسی): اوگبونن ایمانوئل، پروجیکٹ مترجم
"چین کی جانب سے کوکو پروسیسنگ فیکٹری کی تعمیر ہمارے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ایسی فیکٹری ملی جونہ صرف بڑی اور جدید فیکٹری ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ مغربی افریقہ کی سب سے معیاری کوکو پروسیسنگ تنصیب بنے گی، جو اعلیٰ معیار کی چاکلیٹ تیار کرے گی۔ میری خواہش ہے کہ ہمارے ملک کی تمام خام کوکو یہاں پر پروسیس ہوجس سے مقامی صنعت کو فروغ ملےگا اور قومی معیشت کو بھی حقیقی فائدہ پہنچے گا۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (فرانسیسی): جوئل نیامیئن، پروجیکٹ ٹیکنیشن
"بطور ایک آئیوورین شہری، میں سمجھتا ہوں کہ یہ فیکٹری ہمارے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے۔ اس سے مقامی کسان کوکو بہتر قیمت پر فروخت کرسکے گیے ، خریداروں کی تعداد بڑھے گی اور خام کوکو کو بغیر پروسیسنگ بیرونِ ملک برآمد کرنے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔”
آئیووری کوسٹ دنیا بھر میں کوکو کی سب سے بڑی پیداوار اور برآمدات کا مرکز ہے، جو عالمی سپلائی کا تقریباً 40 فیصد فراہم کرتا ہے۔
یہ نئی فیکٹری نہ صرف اس قومی ہدف کی جانب اہم پیش رفت ہے جو 2030 تک سو فیصد کوکو مقامی سطح پر پروسیس کرنے کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہی ہے، جس سے مقامی معیشت کو تقویت ملے گی۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (فرانسیسی): ایتئین کواکو کمیل، کوکو کسان
"اگر یہ اقدامات مکمل طور پر آئیوری کوسٹ میں عملی شکل اختیار کر لیں تو یہ نہایت اہم پیش رفت ہو گی۔ اس سے نہ صرف نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور بے روزگاری میں کمی آئے گی۔”؎
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): تانگ چونگ، پروجیکٹ مینیجر
"منصوبے کے آغاز کے بعد یہ فیکٹری نہ صرف 500 مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی بلکہ کوٹ دی آئیوور میں کوکو کی صنعت سے وابستہ تمام پیشہ ور افراد کے لیے تربیتی مرکز کا کردار بھی ادا کرے گی۔”
عابد جان ، کوٹ آئیوور سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
