اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانوزیراعظم نے فنانس بل میں تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا...

وزیراعظم نے فنانس بل میں تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا

فنانس بل 2025 میں (ایف بی آر) کو ٹیکس فراڈ کے الزامات پرتاجروں کی گرفتاری کے اختیارات دیےجانے کی تجویز پر ملک بھرمیں شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، اسی حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے اپنی معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ،وزیر قانون،چیئرمین ایف بی آر نےشرکت کی، اجلاس میں شہباز شریف کو ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کی گرفتاری اور 10 سال تک قید کی تجویز پر بریفنگ دی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم کو باقاعدہ خط لکھ کر ایف بی آر کے اختیارات پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا

،فنانس بل میں شامل اس شق کے تحت ایف بی آر کے کمشنرز کو ٹیکس چوری یا فراڈ میں ملوث تاجروں کو بغیر وارنٹ گرفتار کرنے اور سزائیں دس سال تک بڑھانے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!