اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے عوامی مفاد کے مقدمات کے ذریعے ثقافتی ورثے کے تحفظ...

چین نے عوامی مفاد کے مقدمات کے ذریعے ثقافتی ورثے کے تحفظ کو مضبوط بنایا

چین کے مشرقی صوبے جیانگسوکے شہرسوژو میں ماسٹر آف نیٹس گارڈن کے خوبصورت مناظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) سپریم پیپلزپراکیوریٹریٹ (ایس پی پی ) نے اعلان کیا ہے کہ چین کے استغاثہ اداروں نے عوامی مفاد کے مقدمات کے ذریعے ثقافتی ورثے اورتاریخی مقامات کے تحفظ کی کوششیں تیزکر دی ہیں اور2025 کے پہلے پانچ مہینوں میں 2,160 مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔

یہ اعلان چین کے ثقافتی و قدرتی ورثے کے دن کے موقع پر کیا گیا جہاں ایس پی پی کے سینئر پراسیکیوٹر شو شیانگ چھون نے بتایا کہ ایس پی پی سال 2025 کی دوسری ششماہی میں نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر دیوارچین کے تحفظ کی جاری کوششوں کا جائزہ لے گا۔

اس مہم کا مقصد تصفیہ شدہ مقدمات میں اصلاحی اقدامات کے نفاذ کی تصدیق کرنا اور موجودہ چیلنجز کی نشاندہی کرنا ہے تاکہ اس تاریخی ورثہ کی حفاظت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

اسی روزایس پی پی نے عوامی مفاد پر مبنی قانونی چارہ جوئی کے کچھ نمائندہ مقدمات بھی جاری کیے جو ثقافتی نوادرات اور ورثے کے تحفظ پر مرکوز تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!