اسرائیل کے تل ابیب پرمیزائلوں کوروکنے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام فائرنگ کرر ہا ہے۔(شِنہوا)
تہران (شِنہوا) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور(آئی آر جی سی)نے اسرائیل کے خلاف وسیع پیمانے پر مشترکہ حملہ کیا جس میں بڑی تعداد میں میزائل اورڈرون شامل تھے۔
سرکاری خبررساں ادارے سپاہ کے مطابق آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس ڈویژن نے یہ حملہ ہفتہ کی رات کیا جو ایران کے خلاف اسرائیل کی بار بار کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا۔
اسرائیل کی نیشنل ایمرجنسی میڈیکل سروس ماگن ڈیوڈ آڈوم (ایم ڈی اے) نے بتایا کہ اسرائیل میں ایک راکٹ شمالی علاقے کی ایک رہائشی عمارت سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 13 افراد زخمی ہو گئے۔
ایم ڈی اے کے مطابق متعدد افراد کو درمیانے سے ہلکے درجے کے زخم آئے جب کہ 4 افراد کو شدید ذہنی دباؤ کے باعث طبی امداد دی گئی۔
اس سے قبل دن میں ایم ڈی اے نے رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی حملے کے آغاز سے اب تک کم از کم 3 افراد ہلاک اور 204 زخمی ہو چکے ہیں۔
تازہ حملوں کے بعد اسرائیل کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے حیفا اور شمالی علاقوں سے باہر کے رہائشیوں کو پناہ گاہوں سے باہر نکلنے کی اجازت دی تاہم ہدایت دی گئی کہ وہ محفوظ مقامات کے قریب رہیں۔
اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ ان کا فضائی دفاعی نظام مسلسل آنے والے میزائلوں کو روک رہا ہے جب کہ اسرائیلی فضائیہ تہران میں عسکری اہداف پر جوابی حملے کر رہی ہے۔
ایران کی وزارت تیل نے تصدیق کی ہے کہ حملوں کے دوران تہران میں دو آئل ڈپو نشانہ بنے۔ شہریوں نے دارالحکومت میں دو زوردار دھماکوں کی اطلاع دی جن کے جھٹکے مغربی اور شمالی اضلاع میں محسوس کیے گئے۔
وزارت نے کہا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔
دریں اثنا اردن نے ہفتہ کی رات ایران کے میزائل حملے کے بعد احتیاطی طورپرعارضی طورپر اپنی فضائی حدود بند کر دیں۔
ملک کے سول ایوی ایشن ریگولیٹری کمیشن نے اعلان کیا کہ یہ اقدام سول ایوی ایشن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link