اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلایران پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،او آئی...

ایران پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ تہران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور بین القوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جارحانہ اقدام سے اسرائیل نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا۔

او آئی سی نے کہا ہے کہ اس حملے سے پورے خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال مخدوش ہوئی ہے، عالمی برادری اس جارحیت کے خاتمے کےلیے فوری اقدامات کرے۔

 دوسری جانب اسرائیل ایران جنگ پر عالمی رہنماؤں کو گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خود امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو خطرناک قرار دے دیا۔ روسی ہم منصب ویلادیمیئر پیوٹن سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکا کے مذاکرات کار دوبارہ ایرانی نمائندوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

 ترک صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان بھی رابطہ ہوا جس میں اسرائیل کو خطے کی سلامتی کےلیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا۔ رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو خطے کی سلامتی کےلیے بڑا خطرہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھااسرائیل ایران پر  حملوں سے غزہ میں نسل کشی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے، نیتن یاہو خطے کو آگ میں دھکیلنے، جوہری  مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!