میانمار کے شہر یانگون میں چین-میانمار سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سےیادگاری تقریب سے میانمار میں چین کی سفیر ما جیا خطاب کر رہی ہیں-(شِنہوا)
یانگون(شِنہوا)چین اور میانمار کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے موسیقی کی تقریب میانمار ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن(ایم آر ٹی وی) کے دفتر میں منعقد ہوئی جسے ملک بھر میں ایم آر ٹی وی کے مختلف چینلز پر براہِ راست نشر کیا گیا۔
تقریب میں میانمار کے وزیر اطلاعات یو ماؤنگ ماؤنگ اون، یانگون ریجن کے وزیر اعلیٰ یو سوئے تھین، میانمار میں چین کی سفیر ما جیا، چینی منسٹر قونصلر ژینگ ژی ہونگ اور چین اور میانمار کی برادریوں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
میانمار کے گلوکاروں اور بینڈز نے فن کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے چین اور میانمار کے مشہور گیت گائے جو دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی اور سفارتی تعلقات کے 75 سال کی عکاسی کرتے ہیں۔
تقریب میں میانمار میں چین کے کاروباری اداروں کے ایوان تجارت کی جانب سے میانمار کی وزارت اطلاعات کو زلزلے کے بعد بحالی کے کاموں میں مدد کے لئے سیمنٹ کے ایک ہزار 500 تھیلوں کا عطیہ بھی دیا گیا۔
