اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل ایران میں عسکری مہم جوئی بند کرے، چین

اسرائیل ایران میں عسکری مہم جوئی بند کرے، چین

ایران کے دارالحکومت تہران میں امدادی کارکن اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ایران میں اپنی عسکری مہم جوئی فوری طور پر بند کرے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو کانگ نے کہا کہ چین، اسرائیل کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جو ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے خلاف ہیں۔

فو کانگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کشیدگی میں اضافے اور تنازعات کے پھیلاؤ کی مخالفت کرتا ہے۔ چین کو اسرائیلی کارروائیوں کے ممکنہ سنگین نتائج پر گہری تشویش ہے۔

فو نے کہا کہ خطے میں اچانک کشیدگی کا بڑھنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر تمام عسکری مہم جوئی کو  بند کرے اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکے۔

فو نے کہا کہ چین تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں، تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں اور خطے میں امن و استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھیں۔

فو کانگ نے موجودہ صورت حال کے ایران کے جوہری معاملے پر سفارتی مذاکرات پر ممکنہ منفی اثرات پر بھی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ ایران کے جوہری مسئلے کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے پرامن طور پر حل کرنے کا حامی رہا ہے اور طاقت کے استعمال، غیر قانونی یک طرفہ پابندیوں اور پرامن مقاصد کے لئے وقف جوہری تنصیبات پر مسلح حملوں کی مخالفت کرتا ہے۔

فو نے کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کا فریق ہونے کے ناطے ایران کے پرامن جوہری توانائی کے استعمال کے حق کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!