ملک بھر کے 47ماحولیاتی نمونوںمیں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، انسداد پولیو حکام نے وائرس کی موجودگی کو بچوں کی صحت کیلئے خطرہ قراردیتے ہوئے والدین کو بار بار بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی اپیل کردی۔
پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام انتظامیہ کے مطابق گزشتہ ماہ ملک بھر سے 116ماحولیاتی نمونے پولیو کی جانچ کیلئے جمع کئے گئے جن میں سے 47ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق وائرس سندھ کے 14،خیبر پختونخوا کے 8، بلوچستان کے 6،پنجاب کے 4 اضلاع ، جبکہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے ایک ،ایک ضلع میں پایا گیا ہے۔انسدادِ پولیو حکام نے کہا ہے کہ وائرس کی موجودگی بچوں کی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے، والدین بچوں کو بار بار پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔
