اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدردوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

چینی صدردوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

چین کے صدر شی جن پھنگ قازقستان کے صدر قاسم-جومارت توکائیف کی دعوت پر 16 سے 18 جون تک آستانہ میں ہونے والے دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ قازقستان کے صدر قاسم-جومارت توکائیف کی دعوت پر 16 سے 18 جون تک آستانہ میں ہونےوالے دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے جمعہ کے روزپریس بریفنگ میں کہا کہ چین-وسطی ایشیا میکانزم کا قیام چین اور5 وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان اتفاق رائے سے کیا گیا فیصلہ ہے جو علاقائی استحکام اوراعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول کے لیے تمام فریقین کی مشترکہ توقعات کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ مئی 2023 میں شی آن میں پہلے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کے بعد چین اور وسطی ایشیا کے ممالک کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں جس سے دوطرفہ تعاون میں گہرائی نےعلاقائی ترقی کو نئی تحریک دی ہے اورممالک کےعوام کو ٹھوس فائدے پہنچائے ہیں۔

لین جیان نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس وسطی ایشیا کے کسی ملک میں منعقد ہو رہا ہے، صدر شی اس اجلاس سے اہم خطاب کریں گے اور وسطی ایشیائی رہنماؤں کے ساتھ چین-وسطی ایشیا میکانزم کی کامیابیوں، باہمی مفید تعاون اور بین الاقوامی وعلاقائی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سربراہان مل کر متعلقہ سرگرمیوں میں بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران صدر شی وسطی ایشیا کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

لین نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس اجلاس کے ذریعے چین اور5 وسطی ایشیائی ممالک باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کریں گے، تعاون کے لیے اتفاق رائے قائم کریں گے، حکمت عملیوں کے امتزاج کو گہرا کریں گے، مختلف شعبوں میں تعاون کو بہتر بنائیں گے اور ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-وسطی ایشیا کمیونٹی کے قیام کے لئے مثبت توانائی فراہم کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!