اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیورپی ہیماٹالوجی ایسوسی ایشن کانگریس میں چینی طبی تحقیق کے نتائج پیش

یورپی ہیماٹالوجی ایسوسی ایشن کانگریس میں چینی طبی تحقیق کے نتائج پیش

چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں آرمی میڈیکل یونیورسٹی کے ماتحت شن چھیاؤ ہسپتال کی لیبارٹری میں معائنہ کار مصنوعی ذہانت(اے آئی) ماڈل کی جانب سے خون کے خلیوں کی جانچ کے نتائج کا جائزہ لے رہی ہے-(شِنہوا)

روم(شِنہوا)چین کی متعدد طبی تحقیقی دریافتیں اٹلی کے شہر میلان میں شروع ہونے والی 30ویں یورپی ہیماٹولوجی ایسوسی ایشن کانگریس(ای ایچ اے 2025 کانگریس) میں پیش کی گئیں۔

کانگریس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق چین کے نیشنل کلینیکل ریسرچ سنٹر فار بلڈ ڈیزیزز کی بالغ افراد میں مدافعتی تھرومبوسائٹوپینیا پر تحقیق کو اس سال کے 5 "لیٹ بریکنگ ابسٹریکٹس” میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چین سے 30 تحقیقی مطالعات اس کانگریس میں پیش کرنے کے لئے منتخب کئے گئے جن میں ایکیوٹ مائیلائیڈ لیوکیمیا، تھرومبوسائتھیمیا، ملٹیپل مائیلوما اور اپلاسٹک اینیمیا جیسی مختلف بیماریوں کے حوالے سے پیش رفت شامل ہے۔

ای ایچ اے 2025 کانگریس یورپ میں ہیماٹولوجی کے شعبے میں سب سے بڑی بین الاقوامی تقریب ہے۔ اس میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں سے ماہرین اور محققین جدید ترین تحقیقی پیش رفت اور نئے حل دریافت کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔

اس سال ہونے والی کانگریس اتوار کے روز اختتام پذیر ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!