شی جن پھنگ نے سی پی سی کی جانب سے سینئر رہنما چھن یون کی 120ویں سالگرہ کے موقع پر اجلاس میں چین کو مضبوط بنانے کے لئے محنت پر زور دیا-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے ملک کو مضبوط بنانے کے لئے جدوجہد اور عملی محنت کے جذبے کے ساتھ سینئر رہنما چھن یون سے سیکھنے اور ان کے ورثے کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چھن کی 120ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم عوامی ہال میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔
1905 میں پیدا ہونے والے چھن یون نے 1925 میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ایک عظیم انقلابی، مدبر اور چین کی سوشلسٹ معیشت کے بانی رہنماؤں میں سے ایک سمجھے جاتے تھے۔ صدر شی نے کہا کہ چھن ماؤ زے تونگ کی قیادت میں پارٹی کی پہلی اجتماعی مرکزی قیادت اور ڈینگ شیاؤ پھنگ کی قیادت میں پارٹی کی دوسری مرکزی مجموعی قیادت کے اہم رکن رہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link