چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی ادارے کے رکن اورسی پی سی مرکزی کمیٹی کے تشہیری شعبہ کے سربراہ لی شو لائی 30ویں بیجنگ بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) آمدہ 31ویں بیجنگ بین الاقوامی کتاب میلے (بی آئی بی ایف)میں 80 ممالک اور خطوں سے 1 ہزار 700 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے جو تقریباً 2لاکھ 20ہزارچینی اور بین الاقوامی کتب کی نمائش کریں گے۔
کتاب میلہ 18 جون کو شروع ہوگا اور22 جون تک جاری رہے گا جبکہ اس سال ملائیشیا کو خصوصی مہمان ملک کے طور پرمدعو کیا گیا ہے۔
میلے کا کل نمائشی رقبہ 60 ہزار مربع میٹر ہوگا۔ اس سال 9 ممالک پہلی بار حصہ لے رہے ہیں جن میں چلی، قبرص اور بیلاروس شامل ہیں اوروہ ایلسویئر، پینگوئن رینڈم ہاؤس اور اسپرنگر نیچر جیسے معروف اشاعتی اداروں کے ساتھ شامل ہوں گے۔
تقریب میں مخصوص شعبے متعارف کروائے جائیں گے،اس میں عالمی ثقافتی ورثہ اورایسی کتابوں کا شعبہ شامل ہو گا جو چین کی عوامی جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ اورعالمی فاشزم کے خلاف جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یاد میں شائع کی گئی ہیں۔
میلے میں ایوارڈز کی تقریب، بین الاقوامی پبلشنگ اور بچوں کی کتابوں سے متعلق فورمز، اور کاپی رائٹ تجارتی میلہ بھی منعقد ہوگا۔
بیجنگ بین الاقوامی کتاب میلے کا آغاز 1986 میں ہوا تھا اور یہ اب کتابوں کی نمائش اور کاپی رائٹ ٹریڈ کے لیے عالمی سطح کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link