اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانخود قید عدالتیں ہمیں انصاف کیا دیں گی؟،عالیہ حمزہ

خود قید عدالتیں ہمیں انصاف کیا دیں گی؟،عالیہ حمزہ

 رہنماء پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ خود قید عدالتیں ہمیں انصاف کیا دیں گی؟، 26ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ،حکمرانوں کی شکل میں قوم پر عذاب مسلط ہے۔عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم ایک احتجاج کرتے ہیں تو 7مقدمات بن جاتے ہیں،

ایک دن راولپنڈی دوسرے دن سرگودھا کی عدالتوں میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ عدالتیں خود قید ہیں ہمیں کیا انصاف دیں گی، کبھی جج چھٹی پر تو کبھی پراسیکیوٹر غائب ہوجاتا ہے ، آپ نے 26ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا ہے، ہم رول آف لا کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کی شکل میں عذاب قوم پر مسلط کیا گیا ہے،ایک کروڑ 80 لاکھ نوجوان آج بے روزگار ہیں، بجٹ نے تباہی پھیر کر رکھ دی ہے،

اب ہم قوم اور کسانوں کے پاس جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پنجاب اسمبلی کے باہر فارم 45کی اسمبلیاں لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پرامن سیاسی جماعت ہے، 126دن کے دھرنے میں ایک گملانہیں ٹوٹا تھا، ہم پرامن رہ کر دنیا کو بتائیں گے کہ ہم آئین اور قانون کی سربلندی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم قید عدلیہ کو بھی آزاد کرائیں گے اور جمہوریت بھی بحال کرائیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!