اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں گندم کی خریداری کا شاندار آغاز، ایک کروڑ 70 لاکھ...

چین میں گندم کی خریداری کا شاندار آغاز، ایک کروڑ 70 لاکھ ٹن سے زائد گندم کی خریداری

چین کے شمالی صوبے شَنشی کے شہر یون چھینگ کی روئی چھینگ کاؤنٹی کی ڈونگ لو ٹاؤن شپ میں مشینوں کے ذریعے گندم کی کٹائی کی جارہی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں موسم گرما کی گندم کی خریداری کا بھرپور انداز میں آغاز ہوگیا ہے اور اب تک ایک کروڑ 70 لاکھ ٹن سے زائد گندم خریدی جا چکی ہے۔

نیشنل فوڈ اینڈ سٹریٹجک ریزروز ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار شیانگ یوشو کے مطابق بعض پیداواری علاقوں میں نئی گندم کے معیار کی حالیہ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ اس سال کی گندم کا معیار عمومی طور پر گزشتہ برسوں کی نسبت بہتر ہے۔

شیانگ نے کہا کہ مجموعی طور پر اس سال گندم کی خریداری کی رفتار پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں زیادہ تیز ہے اور مارکیٹ مستحکم ہے جبکہ اعلیٰ معیار کی گندم کو بہتر قیمتیں مل رہی ہیں۔

تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ سازگار پالیسیوں اور معیاری پیداوار نے منڈی کے اعتماد کو بہتر بنایا ہے اور ریزرو خریداری کے عمل کو تیز کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق آئندہ کی کوششوں میں خریداری کے عمل کو ہموار بنانے، کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے اور منڈی کے استحکام کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!