پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلسعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، اظہارِ افسوس

سعودی عرب کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، اظہارِ افسوس

سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت اور اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے کھلی جارحیت اور ایران کی خود مختاری اور سلامتی کے خلاف ہیں،بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی صریح خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔

جمعہ کو سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ان بھیانک حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیتا ہے کہ عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان حملوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے موثر اقدام کرے، ایران کے برادر عوام کے خلاف اسرائیل کی کھلی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس لیے کہ یہ حملے ایران کی خود مختاری اور سلامتی کو مجروح کرتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!