پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلچین اور سپین کا تعاون گہرا کرنے،کثیر جہتی تعاون اور آزاد تجارت...

چین اور سپین کا تعاون گہرا کرنے،کثیر جہتی تعاون اور آزاد تجارت کے فروغ کا عزم

سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں چینی نائب صدر ہان ژینگ، سپین کے بادشاہ فلپ ششم سے ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

میڈرڈ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے میڈرڈ میں سپین کے بادشاہ فلپ ششم سے ملاقات کی جس میں فریقین نے تعاون گہرا کرنے، کثیرجہتی تعاون برقرار رکھنے اور آزاد تجارت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

ہان ژینگ نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے بادشاہ کو خیرسگالی کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ چین ہسپانوی شاہی خاندان کی جانب سے چین-ہسپانیہ تعلقات کی دیرینہ حمایت کو سراہتا ہے۔

ہان ژینگ نے کہا کہ چین سپین کے ساتھ نئی توانائی کے شعبے، زراعت اور غذائی مصنوعات، الیکٹرک گاڑیوں اور ڈیجیٹل معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ چین ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کو بھی فروغ دینا چاہتا ہے۔

ہان ژینگ نے کہا کہ چین اور سپین کئی اہم بین الاقوامی امور پر یکساں نظریات رکھتے ہیں۔ دونوں ملک کثیرجہتی تعاون کے دفاع، آزاد تجارتی اصولوں اور نظام کے تحفظ، کھلے پن، تعاون کے فروغ اور عالمی نظم و نسق کی بہتری کے لئے اہم مثبت قوتیں ہیں۔

شاہ فلپ ششم نے ہان ژینگ سے چینی صدر کو خیرسگالی کا پیغام پہنچانے کا کہا۔

شاہ فلپ نے چین کے اپنے خوشگوار دوروں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں میں اضافہ ہوا ہے، باہمی سیاسی اعتماد میں گہرائی آئی ہے اور عملی تعاون میں مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں جس سے دوطرفہ تعلقات ترقی کی جانب گامزن ہیں۔

شاہ فلپ نے کہا کہ سپین نئی توانائی، تیز رفتار ریلوے اور دیگر شعبوں میں چین کی کامیابیوں کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپین چین کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!