اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبین الاقوامی سیاحوں کا چین میں کلاسک کاروں کے  ذریعے حیرت انگیز...

بین الاقوامی سیاحوں کا چین میں کلاسک کاروں کے  ذریعے حیرت انگیز سفر

بیجنگ سے پیرس تک کے تاریخی روڈ ٹرپ کے دوران 55 کلاسک گاڑیوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی قافلہ چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ میں   واقع ہورگوس بندرگاہ پہنچ گیا، جو ان کے سفر کا آخری پڑاؤ ہے۔

ڈرائیورز نے 13 روزہ سفر کے دوران چین کے وسیع قدرتی مناظر، مصروف شہروں اور دلکش فطری حسن کو قریب سے دیکھا اور اس منفرد تجربے سے خوب لطف اٹھایا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جیمز ایڈورڈ ہال اسمتھ، برطانوی سیاح

"ہم بیجنگ سے پیرس تک کا سفر کر رہے ہیں، جس میں کل بارہ ممالک سے ہوکر تقریباً پندرہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہے۔ اب تک ہم نے اس کا ایک تہائی حصہ مکمل کیا ہے۔ چین میں ہمارا استقبال نہایت خوشگوار رہا، یہاں کےلوگ مہمان نواز اور دوستانہ ہیں۔ ہم نے یہاں کی سڑکوں، خوبصورت مناظر اور مقامی لوگوں سے ملاقات کا بھرپور لطف اٹھایا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مارک ژاں این۔ ویرویش، بیلجئین سیاح

"میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کا ملک دیکھ کر واقعی حیرت ہوئی ہے۔ یہاں کا انفراسٹرکچر بہت وسیع اور مضبوط ہے۔ سڑکوں، توانائی کے منصوبوں اور صنعتی اداروں کی ترقی اتنی تیز اور قابل تعریف ہے اور ہم واقعی متاثر ہوئے ہیں۔ ہمیں خوش ہیں کہ اس سفر کا حصہ بن کر چین کا یہ تجربہ حاصل کیا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): توماس ماچوکا، برطانوی سیاح

"ہمارے لیے یہ ایک بے حد خوشگوار تجربہ ہے کہ ہم چین کے اُن علاقوں کو دریافت کر رہے ہیں ، جن تک عام سیاحوں کی رسائی کم ہے۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی ذکر کیا، یہاں کے لوگوں کا خلوص اور مہمان نوازی حیرت انگیز ہے۔ ہمارے ساتھ 30 مختلف ممالک کے افراد سفر کر رہے ہیں اور سب ہی چین میں ملنے والے پرتپاک خیرمقدم کو بے حد سراہ رہے ہیں۔ خواہ ہم صحرائی علاقوں میں ہوں یا شہری مراکز میں ہر مقام پر ہمیں زبردست تجربہ حاصل ہوا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): اِزاک وان ہووین، ڈچ سیاح

"یہ چین کا میرا پہلا دورہ ہے اور یہاں کا مشاہدہ واقعی متاثر کن ہے۔ چینی عوام جس نظم و ضبط، مہارت اور خوش اخلاقی سے معاملات سنبھال رہے ہیں وہ قابلِ تعریف ہے۔ دیہی مناظر نہایت دلکش ، لوگ نہایت خوش مزاج اور مہمان نواز ہیں. یہاں کےانفرااسٹرکچر کی وسعت اور ترقی واقعی حیرت انگیز ہے۔”

ہورگوس پورٹ پر قافلے نے سرحد عبور کی اور یوریشیا کے سفر کے اگلا مرحلہ  کی جانب روانہ ہو گیے ہیں۔ یہ راستہ قازقستان سمیت کئی ممالک سے گزرتا ہوا بالآخر پیرس میں اختتام پذیر ہوگا۔

ہورگوس، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!