چینی سٹیٹ کونسل کے امور تائیوان کے دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ میں گفتگو کررہی ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی سٹیٹ کونسل کی ترجمان نے کہا ہے کہ چینی مین لینڈ کبھی بھی ایسے افراد کو برداشت نہیں کرے گی جو مین لینڈ سے مالی فائدہ اٹھاتے ہوئے "تائیوان کی آزادی” کی حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان ژو فینگ لیان نے تائیوان کے کٹر علیحدگی پسند شین پاؤ یانگ کے حالیہ بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا جس میں انہوں نے مین لینڈ کی جانب سے ان سے منسلک کمپنیوں پر عائد کردہ تعزیری اقدامات پر تنقید کی تھی۔
ژو نے اس معاملے پر سخت موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ کٹر علیحدگی پسندوں یا ان سے وابستہ کمپنیوں کے لئے کوئی نرمی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ "سزا دینا ناگزیر ہے۔”
ژو نے خبردار کیا کہ علیحدگی پسندانہ اقدامات بالآخر الٹ ہو جاتے ہیں جو نہ صرف دوسروں کو بلکہ ان اعمال کے مرتکب افراد کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں کیونکہ "قانون سے بچنا ممکن نہیں۔”
میڈیا رپورٹس کے مطابق شین کے علاوہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی(ڈی پی پی) کے دیگر سیاستدان بھی اپنے اہل خانہ کے ذریعے مین لینڈ سے مالی فوائد حاصل کرتے رہے ہیں۔ ان کے دوہرے معیار پر عوامی سطح پر سخت تنقید کی گئی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link