اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی مین لینڈ کے سب سے بڑے بحری جہاز لیزنگ مرکز کا...

چینی مین لینڈ کے سب سے بڑے بحری جہاز لیزنگ مرکز کا ایک ہزار جہازوں کا سنگ میل عبور

چین کے شمالی شہر تیانجن کی تیانجن بندرگاہ پر کنٹینر بردار جہاز کنٹینر ٹرمینل پر لنگر انداز ہورہا ہے-(شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا) چین کے شمالی شہر تیانجن میں واقع ڈونگ جیانگ فری ٹریڈ پورٹ زون(ڈی ایف ٹی پی) کے ذریعے لیز کئے گئے ایک ہزار ویں بحری جہاز کے لئے دستخطی تقریب منعقد کی گئی۔

چینی مین لینڈ پر بحری جہازوں کی مالی اعانت اور لیزنگ کے سب سے بڑے مرکز کے طور پر ڈی ایف ٹی پی نے باضابطہ طور پر دنیا کے ایک ہزار-بحری جہاز لیزپر لینے کے کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

یہ تاریخی جہاز تیرتا ہوا مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا یونٹ ہے جو سنگاپور میں تیار کیا گیا اور اس پر تقریباً 1.8 ارب امریکی ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کی گئی جس میں لیز پر مبنی تقریباً 1.2 ارب امریکی ڈالر کی مالی اعانت شامل ہے۔

ڈی ایف ٹی پی کے اہلکار شی جن فینگ کے مطابق یہ معاہدہ ڈونگ جیانگ کی آف شور بحری جہاز لیزنگ کی تاریخ میں ایک اور سنگِ میل ہے اور مالیاتی حجم اور شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے چینی سرزمین پر اب تک کا سب سے بڑا سرحد پار اجتماعی لیزنگ منصوبہ ہے۔

لیزنگ صنعت میں مہارت رکھنے والا ڈی ایف ٹی پی چینی مین لینڈ سے سرحد پار بحری جہازوں اورآف شورانجینئرنگ آلات کی 90 فیصد سے زائد لیزنگ کا انتظام سنبھالتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!