اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکہ کے تجارتی مذاکرات کے لئے 8 جولائی کی ڈیڈلائن میں توسیع...

امریکہ کے تجارتی مذاکرات کے لئے 8 جولائی کی ڈیڈلائن میں توسیع کا امکان

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں میرین ون پر سوار ہونے کے لئے آرہے ہیں-(شِنہوا)

نیو یارک(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ممکنہ طور پر متعدد تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے کے لئے مقرر کردہ اپنی خود ساختہ ڈیڈ لائن میں توسیع کرسکتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے اہم تجارتی شراکت داروں کے ساتھ معاہدے طے پانے کے لئے 8 جولائی کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر آمادگی ظاہر کی تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ اس کی ضرورت پیش آئے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی کوریا، جاپان اور یورپی یونین سمیت اس وقت تقریباً 15 تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

ادھر امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے قانون سازوں کو بتایا کہ ’’غالب امکان ہے‘‘ کہ ٹرمپ ڈیڈ لائن کو آگے بڑھائیں گے تاکہ مذاکرات کا عمل جاری رکھا جا سکے اور اہم تجارتی شراکت داروں کے ساتھ معاہدے کئے جاسکیں۔

بیسنٹ کے مطابق اس وقت امریکا 18 بڑے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ آئندہ ایک یا دو ہفتوں میں درجنوں دیگر تجارتی شراکت داروں کو خطوط بھیجے گا جن میں مجوزہ تجارتی معاہدوں کی شرائط درج ہوں گی جنہیں قبول یا مسترد کیا جا سکے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے 9 اپریل سے 90 دن کے لئے 60 سے زائد تجارتی شراکت داروں پر "اضافی” محصولات عائد کرنے کے فیصلے کو موخر کرتے ہوئے 8 جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!