چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو میں نان جِنگ ریلوے سٹیشن پر مسافر ٹرین سے اتر کر جارہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں گزشتہ سال بین العلاقائی سفر میں 5.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا کیونکہ سفری سرگرمیاں بتدریج بحال ہو رہی ہیں۔
وزارت ٹرانسپورٹ کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں ملک بھر میں تقریباً 64.6 ارب بین العلاقائی سفر کئے گئے، جن میں ریلوے کے ذریعے 4.3 ارب، شاہراہوں کے ذریعے تقریباً 59.3 ارب اور شہری ہوابازی کےذریعے 73 کروڑ سفر کئے گئے۔
مصروف مسافر شعبے کے علاوہ 2024 میں تقریباً 56.9 ارب ٹن تجارتی مال برداری بھی کی گئی جبکہ ڈاک کی صنعت نے 193.67 ارب سے زیادہ پارسل پہنچائے، جن میں 175.1 ارب ایکسپریس ڈیلیوری سروسز کے ذریعے پہنچائے گئے۔
گزشتہ سال کے آخر تک چین کا فعال ریلوے نیٹ ورک ایک لاکھ 62ہزارکلومیٹر تک پھیل چکا تھا، جس میں 48 ہزار کلومیٹر تیز رفتار ریل شامل تھی۔ شاہراہیں اور اندرونی آبی گزرگاہیں بالترتیب 55 لاکھ کلومیٹر اور ایک لاکھ 28 ہزار 7 سوکلومیٹر تک پھیلی ہوئی تھیں جبکہ شہری ہوابازی کے ہوائی اڈوں کی تعداد 263 تک پہنچ گئی تھی۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ چین نے 2024 میں نقل و حمل کے طے شدہ اثاثوں میں تقریباً 38 کھرب یوآن (تقریباً 529 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی، جس میں 850.6 ارب یوآن ریلوے کے لئے اور تقریباً 25.8 کھرب یوآن شاہراہوں کے لئے مختص کئے گئے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link