چین کی وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی نے متعدد کارساز کمپنیوں کی جانب سے اپنے سپلائرز کو ادائیگی کی مدت 60 دن تک محدود کرنے کے عزم کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم آئی آئی ٹی) نے متعدد کار ساز کمپنیوں کی جانب سے اپنے سپلائرز کو ادائیگی کی مدت 60 دن تک محدود کرنے کے عزم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صنعتی و ترسیلی ذرائع کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
یہ عزم حال ہی میں چین کی 17 بڑی کار ساز کمپنیوں کی جانب سے ظاہر کیا گیا جن میں چائنہ فا گروپ کمپنی لمیٹڈ، ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن، گوانگ ژو آٹوموبائل گروپ کمپنی لمیٹڈ اور سیرس گروپ شامل ہیں۔ ایم آئی آئی ٹی کے مطابق چین کی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای وی) کی منڈی میں بڑھتی ہوئی مسابقت کی وجہ سے کار ساز اداروں سے دباؤ ترسیلی ذرائع کے دیگر حصوں پر منتقل ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں ادائیگی کی مدت طویل اور نقدی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
ایم آئی آئی ٹی نے کہا کہ یہ اقدام کار سازوں اور گاڑیوں کے پرزے بنانے والے اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دے گا اور چین کی گاڑیوں کی صنعت کی صحت مند اور پائیدار ترقی کو بہت حد تک آگے بڑھائے گا۔
وزارت نے مزید کہا کہ وہ کار ساز کمپنیوں اور ترسیلی ذرائع سے وابستہ اداروں کے درمیان طویل مدتی اور مستحکم شراکت داری کو برقرار رکھنے، جدیدیت کو فروغ دینے اور مختلف سطح کے کاروباری اداروں میں ہم آہنگ ترقی کو فروغ دیتی رہے گی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link