اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبرازیلی رپورٹر نے چھونگ چھنگ میں ماحولیاتی ترقی کی کوششوں کو سراہا

برازیلی رپورٹر نے چھونگ چھنگ میں ماحولیاتی ترقی کی کوششوں کو سراہا

عالمی یوم ماحولیات 2025 کی مرکزی تقریب کا انعقاد چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں کیا گیا ہے۔

اس تقریب میں شریک بین الاقوامی مہمانوں میں برازیلین ورکرز ٹی وی کے رپورٹر ماؤرو راموس پنٹوس بھی شامل ہیں، جو چین کی ماحول دوست کوششوں کا مشاہدہ کرنے چھونگ چھنگ آئے ہیں۔

دورے کے دوران پنٹوس نے شہر کے متعدد ماحولیاتی منصوبوں کا مشاہدہ کیا ہے، جن میں غیر خطرناک فضلے کے انتظام کا مرکز، دریائے یانگ زے کی ماحولیاتی بحالی کا منصوبہ اور ایک نیچر ایجوکیشن سینٹر شامل ہیں۔

ساوٴنڈ بائٹ (انگریزی): ماؤرو راموس پنٹوس، رپورٹر، برازیلین ورکرز ٹی وی

"ان دنوں ہم نے دیہی علاقوں میں مختلف نئے منصوبے دیکھے ہیں۔ ایسے منصوبے جہاں دیہاتیوں نے اپنے گھروں کو دیہی سیاحت کے مراکز میں بدل دیا ہے۔ اس سے نہ صرف ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ماحول کے تحفظ میں بھی مدد ملی ہے۔

یہ منصوبے سیاحت کے ذریعے خوبصورت مناظر اور جنگلات کو فروغ دیتے ہیں، جس سے یہ سب کچھ بہتر طریقے سے محفوظ دکھائی دیتا ہے۔ ہم نے ایسے منصوبے بھی دیکھے جن کا مقصد صنعتی یا باقیاتی پانی کو صاف کرنا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہم اور دیگر غیر ملکی صحافی چھونگ چھنگ کے تمام اقدامات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ یہ واقعی ایک بہت خوبصورت جگہ ہے۔”

چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!