اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی مین لینڈ کا تائیوانی تنظیم کی جانب سے سائبر حملوں کے...

چینی مین لینڈ کا تائیوانی تنظیم کی جانب سے سائبر حملوں کے خلاف مسلسل سخت کارروائی جاری رکھنے کا عزم

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان ایک پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب دے رہی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی ایک تنظیم کی طرف سے کئے گئے سائبر حملوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو مزید سخت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات ایک پریس کانفرنس میں جون کے اوائل میں جاری کی گئی مطلوب افراد کی فہرست کے بارے میں سوال کے جواب میں کہی۔

یہ مطلوب افراد کی فہرست چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں پولیس کی طرف سے جاری کی گئی، جس میں 20 ملزمان کے نام شامل ہیں، جن پر تائیوان کے "انفارمیشن، کمیونیکیشنز اینڈ الیکٹرانک فورس کمانڈ (آئسیفکام) کے ذریعے سائبر حملے کرنے کا الزام ہے۔

ترجمان  نے کہا کہ مین لینڈ کے عوامی سکیورٹی اداروں کے حالیہ قانونی اقدامات "تائیوان کی آزادی” کے علیحدگی پسند گروہوں کے خلاف ایک مضبوط ردعمل ہیں اور خاص طور پر آئسیفکام کی غیر قانونی سرگرمیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی پی حکام کے مین لینڈ کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر پر بار بار اور بلاامتیاز سائبر حملے کروانے کے شواہد "واضح اور حتمی” ہیں۔

ژو نے کہا کہ ڈی پی پی حکام کی غیر قانونی سرگرمیوں بشمول بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر کئے گئے سائبر حملوں کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم قانون کے مطابق موثر اقدامات کرتے رہیں گے تاکہ مجرموں کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔ اس میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!