چین کےمشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ہیفے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کےرکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولائی چین انٹرنیٹ تہذیب کانفرنس 2025 سے اہم خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)
ہیفے(شِنہوا)چین انٹرنیٹ تہذیب کانفرنس 2025 چین کے مشرقی صوبہ آنہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں منعقد ہوئی۔
لی شولائی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ ہیں، نے کانفرنس میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔
اس کانفرنس کا موضوع آن لائن مثبت توانائی کو اکٹھا کرنا اور وقت کے نئے رجحانات کو فروغ دینا تھا، جس میں مرکزی اور مقامی حکام، بڑے نیوز پورٹلز، آن لائن سماجی تنظیموں اور انٹرنیٹ کاروبار کے سربراہان، سکالرز، انٹرنیٹ کی مشہور شخصیات اور طلبہ شریک تھے۔
شرکاء نے انٹرنیٹ پر مرکزی دھارے کی عوامی رائے کو مستحکم اور مضبوط بنانے، انٹرنیٹ ثقافت کی حیات کو فروغ دینے اور سائبر سپیس نظم ونسق کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
شرکاء نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد انٹرنیٹ صارفین کو تکمیل کا زیادہ احساس دلانا، خوشی اور سلامتی فراہم کرنا ہے۔
