عدالت نے فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت نے کروڑوں روپے کے بینک فراڈ کیس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے 2 ملزمان امتیاز اور فیصل کی عبوری ضمانت مسترد کردی، عدالتی فیصلے کے فوری بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
دوران سماعت ایف آئی اے کے افسران موجود نہیں تھے، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی عدم موجودگی کا ملزمان نے فائدہ اٹھایا اور فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو مبینہ فراڈ اور خورد بورد کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا تھا۔ مرکزی ملزم عاطف خان جیل میں ہیں۔
