اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں ہوا کی بہتری کی مہم کامیاب، اسموگ سے چمکدار دھوپ ...

بیجنگ میں ہوا کی بہتری کی مہم کامیاب، اسموگ سے چمکدار دھوپ  کا سفر مکمل

سال 2013 میں چینی حکومت نے تیز شہری ترقی اور صنعتی توسیع کے نتیجے میں پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کیا تھا۔

اس مقصد کے لیے ’’فضائی آلودگی سے بچاوٴ اور کنٹرول کے ایکشن پلان ‘‘ (APPCAP) کے نام سے ایک جامع قومی پالیسی تشکیل دی گئی جس کا ہدف ہوا کے معیار کو بہتر بنانا تھا۔

اس منصوبے کے تحت چین دنیا کا پہلا ترقی پذیر ملک بن گیا جس نے PM2.5 ذرات کی مقدار کم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ۔

بیجنگ نے ان کوششوں میں سب سے آگے رہتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر حکمرانی، ادارہ جاتی اختراعات اور علاقائی تعاون پر مبنی حکمت عملی اپنائی تھی۔

بیجنگ نے 2013 سے 2017 کے درمیان ایک ’’کلین ایئر ایکشن پلان‘‘ بھی نافذ کیا، جس میں چار اہم محاذوں پر توجہ دی گئی۔جن میں  کوئلے کا استعمال محدود کرنا، گاڑیوں سے ہونے والے اخراج پر قابو پانا، صنعتی آلودگی کو کم کرنا، اور گردوغبار کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات شامل تھے۔

ساوٴنڈ بائٹ (چینی): وانگ یو، سینئر انجینئر، ماحولیاتی تحفظ بیورو، ضلع شی چنگ، بیجنگ

’’2013 سے میونسپل اور ضلعی حکومتوں نے فضائی آلودگی کے خلاف کئی پالیسیز نافذ کیں جن میں 2013 تا 2017 کا کلین ایئر ایکشن پلان، نیلا آسمان مہم اور ’ون مائیکروگرام انیشی ایٹو‘شامل ہیں۔ رواں سال ہم نے ایک نیا ’زیرو پوائنٹ ون مائیکروگرام انیشی ایٹو‘ بھی شروع کیا ہے۔‘‘

بیجنگ میونسپل ماحولیاتی بیورو کے مطابق 2024 میں فضائی معیار میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔

اس سال 290 دنوں تک ہوا کا معیار اچھا رہا، جو کہ 2013 کے مقابلے میں 114 دن زیادہ ہے اور اب تک کی بلند ترین تعداد ہے۔

سب سے اہم بات یہ کہ شدید آلودگی والے دنوں کی تعداد 2013 میں 58 تھی جو 2024 میں صرف دو رہ گئی ہے۔   شدید آلودگی والے دنوں میں  96.6 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!