منگل, اگست 19, 2025
انٹرنیشنللاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے بعد پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے

لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے بعد پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی کاؤنٹی لاس اینجلس میں پولیس اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے شخص کو گرفتار کر رکھا ہے۔(شِنہوا)

لاس اینجلس (شِنہوا) لاس اینجلس کے مرکز میں  گھنٹوں کی تصادم کے بعد ہزاروں امریکی فوجی اور پولیس اہلکار ابھی بھی پرامن مظاہرین کے چھوٹے گروہوں کو گھیرے ہوئے ہیں۔ امریکی سڑکوں پر فوجی طاقت کا یہ بے مثال مظاہرہ ٹرمپ انتظامیہ اور ریاست کیلیفورنیا کے درمیان امیگریشن کے نفاذ پر ایک آئینی بحران کے دوران سامنے آیا ہے۔

جمعہ کو امیگریشن چھاپوں سے شروع ہونے والا معاملہ دہائیوں میں وفاق- ریاست کے درمیان سب سے بڑے تصادم میں بدل گیا ہےجس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کی رضامندی کے بغیر اب تک امریکی نیشنل گارڈ کے 4 ہزار100 سے زائد ارکان اور 700 میرینز کو تعینات کیا ہے۔ یہ 1965 میں صدر لنڈن جانسن کے گورنرکی رضامندی کے بغیر الاباما کے نیشنل گارڈ کو وفاقی بنانے کے بعد سے پہلا موقع ہے۔

صرف جمعہ کو ہی 40 سے زیادہ تارکین وطن کو گارمنٹس فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کے جمع ہونے کی جگہوں سے گرفتار کیا گیا جب وفاقی ایجنٹوں نے لاس اینجلس کاؤنٹی میں مربوط چھاپے مارے۔

ان کارروائیوں میں ٹیکٹیکل گیئر، بکتر بند گاڑیاں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا جسے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای)کے حکام نے وفاقی سرچ وارنٹ کا نفاذ قرار دیا ہے۔

سب سے زیادہ متنازع گرفتاری سروس ایمپلائیز انٹرنیشنل یونین کیلیفورنیا کے صدر ڈیوڈ ہورٹا کی تھی۔ انہیں ایک چھاپے کے دوران کمیونٹی مبصر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ یونین کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہورٹا وفاقی کارروائیوں کی دستاویز کاری کر رہے تھے جب ایجنٹوں نے انہیں سنگین سازش کے الزامات کے تحت گرفتار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!