چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ داشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک غیر ملکی سیاح کسٹم سے گزر رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نےرواں ہفتے ایک آزمائشی پالیسی کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت سعودی عرب، عمان، کویت اور بحرین کے شہریوں کو یکطرفہ ویزا فری داخلے کی اجازت دی گئی ہے جس سے اس کی یکطرفہ ویزا فری رسائی کی فہرست 47 ممالک تک بڑھ گئی ہے۔
8 جون 2026 تک نافذ العمل رہنےوالے اس پالیسی کے تحت ان 4 ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد کاروبار، سیاحت، خاندانی ملاقاتوں، ثقافتی تبادلے اور ٹرانزٹ جیسے مقاصد کے لئے 30 دن تک بغیر ویزا کے چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور قطر دونوں نے 2018 سے چین کے ساتھ باہمی ویزا فری انتظامات قائم کر رکھے ہیں جس کا مطلب ہے کہ اب خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے تمام 6 رکن ممالک چین میں ویزا فری داخلےسے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
اس توسیع کا خلیجی خطے میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ یہ دوطرفہ تبادلوں کو فروغ دے گی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مضبوط کرے گی اور وسیع تر چین-جی سی سی تعاون میں نئی رفتار پیدا کرے گی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link