اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے کالج گریجویٹس کے روزگار میں معاونت کے لئے مختلف اقدامات...

چین نے کالج گریجویٹس کے روزگار میں معاونت کے لئے مختلف اقدامات متعارف کرادیئے

چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے شہر شی ننگ میں طلبہ چھنگ ہائی کالج آف آرکیٹیکچرل ٹیکنالوجی میں ہونے والے کیمپس روزگار میلے میں شریک ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کے تعلیمی اداروں اور متعلقہ حکام نے اس سال کے کالج گریجویٹس کی روزگار میں معاونت کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔

مارچ میں وزارت تعلیم نے ملازمت کے مواقع کی فعال انداز میں تلاش میں کالج گریجویٹس  کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جس کا مقصد روزگار کے عمل کو تیز کرنا تھا۔

اپریل میں وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ، وزارت تعلیم اور وزارت خزانہ نے مشترکہ طور پر ایک سرکلر جاری کیا جس میں متعدد ذرائع سے ملازمت کے مواقع بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ان میں مارکیٹ پر مبنی روزگار کے مواقع میں اضافہ اور سرکاری شعبے میں روزگار کے استحکام جیسے اقدامات شامل ہیں۔

اس میں اداروں اور کاروباری کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اس سال کے گریجویٹس کے ساتھ ساتھ گزشتہ برسوں میں گریجویٹ ہونے والے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیں۔

مئی کے آخر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کالج گریجویٹس کے لئے روزگار کی پالیسیوں کے نفاذ پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں ریاستی ملکیت والے اداروں میں بھرتی کے مواقع بڑھانے اور اقتصادی طور پر ترقی یافتہ علاقوں اور یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے جیسے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

وزارت تعلیم نے رواں سال کے دوران ترقی یافتہ علاقوں اور روزگار کی زیادہ طلب والے علاقوں کے ساتھ کام کیا ہے۔ صنعتی شعبوں اور مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر اب تک 12 علاقائی روزگار میلے منعقد کئے جا چکے ہیں جن میں 3 لاکھ 50 ہزارسے زائد ملازمت کے مواقع فراہم کئے گئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!