پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینفرانسیسی شائقین کی مارشل آرٹ کےفن ’باجی چھوان‘ سیکھنے کے لئے چین...

فرانسیسی شائقین کی مارشل آرٹ کےفن ’باجی چھوان‘ سیکھنے کے لئے چین  آمد

فرانس سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کے شائقین  کا ایک گروپ حال ہی میں چین کے شمالی صوبہ ہیبے کی منگ چھون ہوئی خودمختار کاؤنٹی میں پہنچا ہے۔

یہ لوگ یہاں ’باجی چھوان‘ سیکھنے آئے ہیں۔یہ کنگ فو کا ایک طاقتور  انداز ہے جو ’منگ چھون‘ کے علاقے ہی سے ابھرا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): کرسٹوف تیفرو، مارشل آرٹس کا شوقین فرانسیسی شہری

"یہ میرا چین کا 13 واں دورہ ہے۔میں یہاں ’چون چیو دا داوٗ ‘ سیکھنے آیا ہوں۔ (اس کا لفظی مطلب ہے ’بہار و خزاں کے دور (476 تا 770 قبل مسیح) کی بڑی تلوار‘)۔

میں واپس جا کر یہ فن اپنے شاگردوں کو  بھی سکھاؤں گا۔ مجھے ’باجی چھوان‘ بہت پسند ہے۔ اس کے علاوہ میں چین کے کھانوں اور قدیم چینی ثقافت کو بھی بے حد پسند کرتا ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): پیرین نیکولو، مارشل آرٹس کی شوقین فرانسیسی خاتون

"جب میں فرانس واپس جاؤں گی تو میں ضرور یہ مشق جاری رکھوں گی۔ مجھے یہ سب بہت زیادہ  پسند ہے۔ یہاں کے لوگ بہت مہربان اور خوش اخلاق ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وو داوے، ’باجی چھوان‘ مارشل آرٹ کا وارث

"یہ سب میرے پرانے دوست ہیں۔ فرانس میں بھی ’باجی چھوان‘ کا ایک اسکول ہے۔ ہم کبھی کبھار  ایک دوسرے سے آن لائن رابطے میں بھی رہتے ہیں۔ اس بار ہمیں ان سے بالمشافہ مل کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ہم اس موقع کو بہت قیمتی سمجھتے ہیں اور انہیں ’باجی چھوان‘ کی بنیادی تکنیکیں سکھانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس فن کو دنیا بھر میں فروغ مل سکے۔”

’باجی چھوان‘  کی تاریخ 300 برسوں پر محیط ہے۔ یہ چین کا قومی غیر مادی ثقافتی ورثہ اور مشہور مارشل آرٹ ہے۔

اب تک 30 سے زائد ممالک اور خطوں کے لوگوں نے اس فن کو سیکھنے میں دلچسپی لی ہے۔

کانگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پوائنٹس آن سکرین:

1۔ باجی چھوان تقریباً 300 سال پرانا ایک مقبول مارشل آرٹ ہے۔

2۔ اسے چین میں قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کا درجہ حاصل ہے۔

3۔ باجی چھوان کا آغاز چین کے صوبہ ہیبےکے علاقے مینگ چھون سے ہوا تھا۔

4۔ اس فن کو دنیا کے 30 سے زیادہ ممالک میں سیکھا اور اپنایا جاتا ہے۔

5۔ اس میں جسمانی طاقت، ذہنی توازن اورقریب سے لڑنے کی مہارت شامل ہے۔

6۔ یہ فن چین اور دنیاکے دیگر ممالک کے درمیان  ثقافتی رابطے کا ذریعہ بن چکاہے۔

7۔ مارشل آرٹس کے فرانسیسی شائقین نے حال ہی میں چین آ کر اس کی تربیت حاصل کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!