اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس ایران میں 8 جوہری پلانٹ تعمیر کرے گا، ایرانی ایٹمی سربراہ

روس ایران میں 8 جوہری پلانٹ تعمیر کرے گا، ایرانی ایٹمی سربراہ

ایران کے جنوبی شہر بوشہر میں عملے کے ارکان جوہری پاور پلانٹ کے دوسرے مرحلے کے تعمیراتی مقام پر کام کررہے ہیں-(شِنہوا)

تہران(شِنہوا)ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ روس دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ معاہدے کے تحت ایران میں 8 جوہری پاور پلانٹس تعمیر کرے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کے ایٹمی توانائی ادارے (اے ای او آئی) کے صدر محمد اسلامی نے ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ارکان کی جانب سے تہران میں اے ای او آئی ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر بتایا کہ 8 مجوزہ جوہری ری ایکٹرز میں سے 4 جنوبی صوبے بوشہر میں تعمیر کئے جائیں گے۔

محمد اسلامی نے قانون سازوں کو بوشہر جوہری پاور پلانٹ میں جاری یونٹ 2 اور 3 کی تعمیر سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ یونٹس ایرانی کمپنیوں کی جانب سے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔

پارلیمانی وفد کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی نے مزید کہا کہ اے ای او آئی کا منصوبہ ہے کہ ایران کی جوہری توانائی کی پیداواری صلاحیت کو 3 گنا بڑھایا جائے جو ملک کی وسیع تر توانائی ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ایران کا پہلا اور واحد فعال نیوکلیئر پاور پلانٹ بوشہر پلانٹ مئی 2011 میں روس کی مدد سے مکمل ہوا تھا۔ یہ پلانٹ ایران کے سول نیوکلیئر توانائی پروگرام کا مرکزی حصہ رہا ہے اور اس میں روسی ریاستی جوہری ادارے روساتوم کے ساتھ طویل عرصے سے تعاون جاری ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!