اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے سنکیانگ میں بڑی ریڈیو ٹیلی سکوپ تعمیر کرلی

چین نے سنکیانگ میں بڑی ریڈیو ٹیلی سکوپ تعمیر کرلی

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں زیر مرمت 500 میٹر قطر والی کروی ریڈیو ٹیلی سکوپ(فاسٹ) کا فضائی منظر-(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین اپنے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں ایک دیوقامت ریڈیو ٹیلی سکوپ تعمیر کر رہا ہے۔ ٹیلی سکوپ کے مرکزی ٹاور کی چھت مکمل کرلی گئی ہے جس سے اس کی اندرونی تزئین و آرائش کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

چھانگ جی ہوئی خودمختار پریفیکچر کی چھی تائی کاؤنٹی کی ایک وادی میں واقع اس دوربین کا دہانہ 110 میٹر چوڑا ہے اور اسے 2028 تک مکمل کر کے استعمال کے لئے فعال کر دیا جائے گا۔

انٹینا کے ڈھانچے کی بلندی 35 منزلہ عمارت سے بھی زیادہ ہے جبکہ ٹیلی سکوپ کا سگنل وصول کرنے والا حصہ 23 باسکٹ بال کورٹس کے برابر ہے۔ اس کا انٹینا 6 ہزار ٹن سے زیادہ وزنی ہے۔

تکمیل کے بعد یہ ٹیلی سکوپ دنیا کی صف اول کے بڑے دہانے والی مکمل طور پر حرکت پذیر ریڈیو ٹیلی سکوپ بن جائے گی جو انتہائی حساسیت اور کثیرالمقاصد تحقیق کے قابل ہوگی۔ اسی سائز کی جامد ریڈیو ٹیلی سکوپس کے مقابلے میں مکمل طور پر حرکت پذیر ریڈیو ٹیلی سکوپ آسمان کے بڑے حصے کا مشاہدہ کرسکتی ہے۔

سائنسی مشاہدات اور تحقیقی تجربات کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ یہ ٹیلی سکوپ فلکیات کی سائنسی تعلیم اور عوامی آگاہی کا مرکز بھی بنے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!